ڈیرہ میں اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل بنوں نے استعفیٰ دے دیا

ڈیرہ میں اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل بنوں نے استعفیٰ دے دیا

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)قدرت اللہ خان گنڈہ پوراسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پشاورہائی کورٹ بنوں بنچ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے ۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری لاء کوبذریعہ فیکس بھجوادیاہے ۔ انہوں نے یہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیاہے ۔ وہ23اگست2013سے بنوں بنچ میں تعینات تھے ۔ وہ معروف قانون دان سردارثناء اللہ خان گنڈہ پور کے بھانجے اورایس پی شفیع اللہ خان گنڈہ پور کے بھائی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر