کوہاٹ کے حلقہ پی کے 82 سے پی پی کے امیدوار پیر عادل شاہ ہوں گے

کوہاٹ کے حلقہ پی کے 82 سے پی پی کے امیدوار پیر عادل شاہ ہوں گے

کوہاٹ(بیورورپورٹ)کوھاٹ کے حلقہ پی کے 82 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار پیرعادل شاہ ہوں گے ٹکٹ ہولڈر امیدوار محمودالاسلام ایڈووکٹ نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا پی پی پی کوھاٹ کے باوثوق ذرائع نے رابطہ کرنے پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس بات کافیصلہ ضلعی تنظیم کے ایک حالیہ اجلاس میں کیاگیا اورمرکزی قائدین سے مشاورت کے بعد اس کا اعلان کیاگیا انہوں نے کہا کہ محمودالاسلام ایڈووکیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں لہٰذا صوبائی حلقہ پی کے 82 کاٹکٹ پیرعادل شاہ کو دیدیاگیا ہے اور وہ پی پی پی کی طرف سے صوبائی الیکشن لڑیں گے جس سے پی پی پی کے سنجیدہ حلقوں اور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے ایک نیگ شگون قرار دے رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر