جمعیت کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہے ،مولانا محمد قاسم

جمعیت کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہے ،مولانا محمد قاسم

شیرگڑھ(نامہ نگار)این اے 22سے جے یو ائی کے نامزد امیدوار سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم اور پی کے 48کے امیدوار حا فظ اختر علی نے کہا ہے کہ جمعیت کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نطام ہے جس کے لئے جے یو ائی روز اول سے جدوجہد کر رہی ہیں جو ملک میں نافذ کرکے دم لیں گے2018کا الیکشن اسلامی نظام کے نفاذ کا سال ہوگا ایم ایم پورے ملک میں کلین سویپ کرے گا اور مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی ملک کے نوجوانوں کوناچنے اور دھرنے سکھانے والے عمران خان کے گھر کے سامنے بنی گالہ نوجوانوں کا دھرنا جاری ہیں جو پی ٹی ائی کے تباہی کا سبب بنے گا اور صوبے کی سیاست سے ہمیشہ کے لئے آوٹ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سلو بانڈہ میں انتخابی جلسے سے اپنے خطاب میں کیا جلسے سے پی کے55کے امیدوار شاہد خان، تحصیل کونسلر حاجی تازہ گل اور تحصیل کاٹلنگ کے ناظم مولانا انداد اللہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معر ض وجود میں آیا تھا مگر آج تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہ ہوسکا سیکولر قوتوں نے اسلامی نظام کے نفاذ کا راستہ روکا ہوا ہے لیکن پختونخواہ کے غیور عوام اسلام پر جان دیتے ہیں اور عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گیاس ملک کے غریب عوام کو کبھی روٹی،کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکہ دیا گیا تو کبھی خپلہ خاورہ خپل اختیار کے نام اور اس بار قوم کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا اب باچا خانی،عمران خانی کے نام پر نیا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اب پختون صرف مسلمانی چاہتے ہیں اور 25جولائی کو کتاب کی نشان پر مہر لگا کر اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر