25جولائی کو پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کامیاب ہوگی،ہمایوں سرفراز

25جولائی کو پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کامیاب ہوگی،ہمایوں سرفراز

چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 21راجہ ہمایوں یاسر سرفراز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے جس انداز میں مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کو سجایا ہے میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وہ مرکزی الیکشن آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔جس کا اہتمام پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے کیا تھا۔اس موقع پر یوتھ ونگ کے نوجوانوں،کارکنوں،ووٹروں اور سپورٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر انصاف یوتھ کے راہنما عرفان حسین بھی موجود تھے ، راجہ ہمایوں یاسر سرفراز نے مزید کہا کہ 25جولائی کو انشاء اللہ چکوال سمیت پورے پاکستان کی عوام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔اور ایک نیا پاکستان وجود میں آئے گا۔پی ٹی آئی کے راہنما امیدوار برائے حلقہ این اے 64سردار غلام عباس خان حلقہ پی پی 22کے نامزد امیدوار راجہ طارق افضل کالس،حلقہ پی پی 23کے نامزد امیدوار سردار آفتاب اکبر خان الیکشن مہم کی گو نہ گو مصروفیات کے پیش نظر افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کر سکیں۔البتہ انکی نیک خواہشات اور پیغامات عوام تک پہنچائیں گئے۔راجہ ہمایوں یاسر سرفراز نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن اس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔کارکنوں کی طویل جدو جہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے سردار غلام عباس خان اور مجھے اور دیگر امیدواروں کو کامیاب سے ہمکنار کیا تو ضلع چکوال میں تعمیر و ترقی کے نیا سورج طلوع ہوگا۔کارکنوں اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے عمران خان کے فلک شگاف نعروں کی گونج کا سلسلہ جاری رکھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر