عمران خان کی جدوجہد ٹکٹ لڑائی کی نظرنہیں کی جاسکتی،شجاعت علی

عمران خان کی جدوجہد ٹکٹ لڑائی کی نظرنہیں کی جاسکتی،شجاعت علی

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)عمران خان کے فیصلوں سے بغاوت کرنے والے اس کے نظریے کے حامی نہیں کہلوا سکتے۔تنولی گروپ کی ٹکٹ کے لیے عمران خان کو دی جانے والی دھمکیوں سے دکھ ہوا۔عمران خان نے اس ملک کے لیے طویل جدو جہد کی ہے جسے ٹکٹوں کی لڑائی میں ضائع نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء شجاعت علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز چند لوگوں نے اکھٹے ہو کر ٹکٹ کی خاطر عمران خان کو دھمکیاں دی ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکبر تنولی گروپ شخصیات کی سیاست سے باہر آ کر عمران خان کے نظریے کو لے کر آگے بڑھیں۔خود کو نظریاتی کارکن کہنے والوں کی اصلیت ٹکٹ کی لڑائی میں سامنے آ چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 272حلقوں میں ہمیں صرف عمران خان اور بلے کے نشان کو دیکھنا ہو گا جس کی کامیابی ہی اس ملک کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ میجر طاہر صادق کی قیادت میں ضلع اٹک میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر