حسن ابدال، قیام ٹرسٹ اور ہاشو فاونڈیشن مابین ایم او یو سائن

حسن ابدال، قیام ٹرسٹ اور ہاشو فاونڈیشن مابین ایم او یو سائن

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)حسن ابدال میں فلاحی منصوبوں پر مشترکہ کام کرنے کے لیے قیام ٹرسٹ اور ہاشو فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو سائن کر لیا گیا۔ قیام ٹرسٹ کے سی ای او چوہدری عادل علی خان جبکہ ہاشو فاوندیشن کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر مس عائشہ خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں مستقبل قریب میں فلاحی منصوبوں پر مشترکہ کام کرنے کے لیے گذشتہ روز معروف ہشوانی فیملی کی فلاحی تنظیم ہاشو فاونڈیشن اور حسن ابدال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سردار خان کے خاندان کی جانب سے قائم کردہ قیام ٹرسٹ کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔جس کے مطابق مستقبل میں مشترکہ طور پر تحصیل حسن ابدال کے اندر عوام کی فلاح کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کیا جائے گا۔ ہاشو فاونڈیشن کا قیام چیئرمین صدر الدین ہشوانی کی جانب سے 30سال قبل عمل میں لایا گیا تھا جبکہ قیام ٹرسٹ نے بہت کم وقت میں حسن ابدال اور گردونواح میں عوام کی فلاح کے لیے کام کر کے عوام میں مقبولیت حاصل کی۔قیام ٹرسٹ کی جانب سے الشفاء انٹرنیشنل آئی ٹرسٹ کے ساتھ باہمی اشراک سے میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن میں اب تک پانچ ہزار سے زاید مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے جبکہ چار سو سے زائد مریضوں کے آپریشن کیے گئے۔سی ای او قیام ٹرسٹ چوہدری عادل علی خان کے مطابق ایم او یو کے تحت بہت جلد علاقے کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر