کھیل اور کھلاڑی کسی بھی علاقہ کی پہچان ہوتے ہیں،عمرحبیب

کھیل اور کھلاڑی کسی بھی علاقہ کی پہچان ہوتے ہیں،عمرحبیب

ٹمن ( نما ئندہ خصوصی )گذشتہ روز سنگوالہ میں ایک بہترین میچ کا انعقاد کیا گیامیچ کے مہما ن خصوصی حاجی عمر حبیب تھے ان کے ہمرا حافظ شیر خان، ملک عاشق اعوان روہی ٹینٹ سروس اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ق لیگ کے رہنما ء حاجی عمر حبیب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔کھیل اور کھلاڑی کسی بھی علاقہ کی پہچان ہوتے ہیں انھوں نے کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی بعد میں اہل علاقہ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی اِس کاوش کو سراہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر