نئے ڈی سی جہلم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے ڈی سی جہلم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم(نامہ نگار)نئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب انور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، جہلم آمد کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ڈاکٹر آفاق وزیر، نیلم سلطانہ خٹک ،اسسٹنٹ کمشنرز زاہد خان، ملک اعجاز، راجہ محمد سلیم،مجاہد عباس،سی ای او ایجوکیشن اور دیگر افسران نے انکا استقبال کیا اور انہیں جہلم میں خوش آمدید کہا۔ محمد جہانزیب انور کا تعلق پی اے ایس گروپ سے ہے اور وہ پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں انتظامی پوسٹوں اور ایم ڈی پی پی آر اے سمیت مختلف پراجیکٹس میں اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔