پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات مکمل

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات مکمل

اسلام آباد (آئی این پی) نیپرا نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات مکمل کرکے ناردرن پاور جنریشن پر 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ جمعہ کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔ نیپرا کے مطابق ناردرن پاور جنریشن پر 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ بجلی کا بریک ڈاؤن 15جنوری کو ہوا تھا پاور بریک ڈاؤن کمپنی کی کوتاہی کے باعث ہوا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر