پی ٹی آئی نے این اے65،پی پی24کے ٹکٹ کافیصلہ نہیں کیا،حکیم نثار

پی ٹی آئی نے این اے65،پی پی24کے ٹکٹ کافیصلہ نہیں کیا،حکیم نثار

ٹمن ( نما ئندہ خصوصی )این اے 65اور پی پی 24پر پارٹی قیادت کے فیصلے کی پابندی کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈویثرنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پی ٹی آئی حکیم نثار احمد تلہ گنگ پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک پارلیمانی بورڈ نے این اے65اور پی پی 24پر ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیا ہے جو بھی قیادت نے فیصلہ کیا ۔ہمیں منظور ہو گا اور اس پر من وعن عمل کیا جائے گا ۔پی پی 24پر میرے کاغذات نامزدگی پی پی23کا تجویز کنندہ ہونے پر مسترد کے گئے ہیں کسی قسم کے بنک ڈیفالٹ یا کرپشن پر مسترد نہیں کیے گئے ہیں ہمارا سردار ممتا زخان ٹمن یا مسلم لیگ ن سے کسی قسم کا کوئی الحاق نہیں کیا گیا ہے ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ہمارا مرنا جینا عمران خان کے ساتھ ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر