مجھ سے گینگ ریپ کرنیوالے اب جان سے مارنا چاہتے ہیں،متاثرہ خاتون
مظفرآباد(بیورورپورٹ)دو ماہ گزرنے کے باوجود وادی نیلم تحصیل جورا کی رہائشی خاتون مسماۃ پروین بی بی کے ساتھ گینگ ریپ میں ملوث بااثر رویاش ملزمان کے خلاف پولیس کارروائی سے گریزاں ۔میڈیکل رپورٹ میں بداخلاقی کی تصدیق کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہیں ہو رہی انسپکٹر جنرل پولیس مجھے انصاف دلائیں۔ ان خیالات کا اظہار مسماۃ پروین بی بی نے مرکزی ایوان صحافت میں قائم سائلین ڈیسک کو اپنی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا متاثرہ خاتون کے مطابق 4 اپریل کو امداد ولد محمد اشرف، محمد اشرف ولد غلام ربانی، عدنان ولد عبد الروف، پرویز ولد نذیر، غلام طیب، شمشاد ولد یعقوب نے اسے زبردستی اٹھا کر ایک ویران جگہ لے جا کر باری باری بداخلاقی کا نشانہ بنایا جس کی رپورٹ بانڈہ پولیس چوکی پر کی گی پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی اور میڈیکل رپورٹ کو بھی انہوں نے تسیلم نہ کیا۔متاثر ہ خاتون نے کہا کہ اب ملزمان مجھے پھر سے دھمکیاں دے رہے ہیں اور علاقہ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں کہ آپ کو قتل کر دیں گے متاثر ہ خاتون نے انسپکٹر جنرل پولیس سے اپیل کی مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔