جہلم،پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں چرس،شراب برآمد

جہلم،پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں چرس،شراب برآمد

جہلم(نامہ نگار)منشیات برآمدگی پر مقدمات درج تھانہ سول لائن کے سرفراز احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم شاہد ولد ندیم قوم جٹ کنیال سکنہ چک دولت ہلم سے ایک کین تعدادی 5لیٹر شراب دیسی برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ منگلا کینٹ کے زاہد محمود اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد اعجاز ولد محمد مرزا قوم مغل سکنہ ڈہوک طمعہ داخلی پنڈوڑی تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ منگلا کینٹ کے ضیا محموداے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عدنان نواز ولد محمد نواز قوم کاسبی سکنہ مشین گلی نکودر دینہ سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ منگلا کینٹ کے محمد ندیم ایس آئی نے دوران گشت ملزم جاوید حسین ولد بوستان خان قوم جٹ سکنہ نکودر تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 160گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر