حسن ابدال،اندرون محلہ کالیک ہونیوالا ٹرانسفارمر ٹھیک کرایا جائے،اہلیان علاقہ
حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)واپڈا کی نا اہلی یا لاپروائی! محلہ اندرون میں لٹکتی تاریں اور لیک ہونیو الا ٹرانسفارمر کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق محلہ اندرون کے رہائشیوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محلہ اندرون میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمر سے گذشتہ چار ماہ سے مسلسل تیل لیک ہو رہا ہے جس کے بارے میں متعدد بار متعلقہ حکام کوبتایا جا چکا ہے مگر ان کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ محلہ کے اندر لٹکتی بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں صرف پانچ سے چھ فٹ کی بلندی پر لٹک رہی ہیں جس کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام کو بار بار مطلع کیا جا چکا ہے اور متعلقہ لائن سپریڈنٹ اور ایکسین خود بھی دورہ کر کے حالات دیکھ چکے ہیں مگر ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔اہل محلہ نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے کے مکینوں کو برے حادثے سے بچایا جائے۔