نگران وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

نگران وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (آئی این پی) بیرسٹر ریحان سیرت اور ایڈووکیٹ کامل حیات نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر ریحان سیرت اور ایڈووکیکٹ کامل حیات نے نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن کی تعیناتی چیلنج کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فضل الرحمن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے کہ وہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فضل الرحمن پبلک آفس ہولڈ کرنے کے اہل نہیں۔

نگران وزیراعلیٰ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر