شرجیل میمن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

شرجیل میمن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد (بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج کردی گئی ہے ۔سابق صوبائی وزیراطلاعات کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پیرعمرجان سرہندی نے دائر کی ہے۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شرجیل میمن نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے۔شرجیل میمن نیایک جگہ ڈیڑھ سوتولہ سونے کی قیمت ایک روپے لکھی ہے۔شرجیل میمن کے پاس ساڑھے4سوتولے سوناہے جس کی قیمت صرف 3لاکھ ظاہرکی گئی ہے۔ریٹرننگ آفیسر نے غیرقانونی طور پرشرجیل میمن کے کاغذات درست قرار دیئے ۔ریٹرننگ افسر کافیصلہ کالعدم اور شرجیل میمن کونااہل قراردیاجائے۔