کراچی ،کومل رضوی نے اپنا نیا گانا '' ہیلو جی" جاری کردیا

کراچی ،کومل رضوی نے اپنا نیا گانا '' ہیلو جی" جاری کردیا

کراچی (پ ر)پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ کو مل رضوی، جنہیں یوٹیوب اور فیس بُک پہ بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔انھوں نے اپنے شائیقین کے لیے نیا گانا '' ہیلو جی" عید کے پُر مسرت موقع پر جاری کیا۔واضح رہے کہ کو مل رضوی اس سے قبل تین ایلبمز اور بے شمار گانے پیش کر چکی ہیں ۔'' ہیلو جی" اس سال کا ان کا پہلا اُوریجنل گانا ہے ۔ کومل رضوی اپنے اسٹائل اور منفرد انداز میں اس ویڈیو میں نظر آتی ہیں اور اس بات کا سہرہ بینش پرویز اور C-virus کے سر جاتا ہے جنہوں نے ان کی اسٹائلنگ ۰۸۹۱ کی دہائی کے فیشن کے مطابق پیش کی ۔ گانے کی عکس بندی کراچی میں ہوئی جسے مزاحیہ اور رومانٹک انداز مءں ناظرین کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔ ویڈیو میں ان کے ہمراہ مشہور پاکستانی اداکار اور ڈرامہ نگار یاسر حسین ہیں جوایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں ۔ویڈیومیں ۰۸۹۱ میں واقع ایک کیفے کے پس منظر میں کہانی بیان کی گئی ہے جس میں کومل ایک ویٹریس ہیں اور یاسر حسین مافیا کے لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن جذبات کا اظہار نہیں کر پاتے۔اس موقع پہ کومل رضوی نے کہا" کافی عرصے کے بعد میں نے ایسا مزاحیہ اور رومانٹک گانا خود لکھا اور کمپوز کیا ہے جب کہ آج سے پہلے کسی پاکستانی گلوکارہ نے ایسا نہیں کیا ۔ میں اُمید کرتی ہوں کہ میرے مداحوں کو یہ گانا بھی اتنا ہی پسند آئے گا جتنا انھوں نے میرے پچھلے کام کو سراہا ہے ۔گانے کی ویڈیو کی ہدایتکاری اخلاق میسر نے کی ہے جب کہ عکس بندی کے فرائض ایماد صدیقی نے انجام دیے ہیں ۔ ویڈیو ششکے فلمز کے تحت پیس کی گئی ہے ۔ موسیقی کے پروڈیوسر سعد سلطان ہیں اور ایڈیٹر اویس اسلم ہیں ۔سوشل میڈیا پہ چھا جانے کے بعد ہم امید کرتے ہیں کی یہ گانا ہر ایک کی زبان پہ رہے گا اور سب اسے بار بار سنناچاہیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر