پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں جاری

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کاجنوبی پنجاب میں کاروائیاں جاری سموک کارنراور غیر معیاری خوراک بنانے والوں کیخلاف سخت کاروائیاں ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کی کاروائیوں میں رحیم یار خان میں کاروائیوں میں4فوڈ(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

پوائنٹس ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرسربمہراورحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو162000 کے جرمانے کئے گئے اسی طرح خان سوئیٹس،بلال سوئیٹس اور جلیلیہ سوئیٹس مضر صحت خوراک فروخت کرنے پرسربمہر اورجہانگیر سموک کارنر زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا جبکہ 50لیٹرغیر معیاری ربڑی دودھ،40کلومضرصحت کھویااور7کلوگرام خراب چکن ، 40لیٹر مضرناقص آئل،6لیٹر غیرمعیاری مشروبات اور 5چائنہ نمک موقع پر تلف کرا دیئے گئے ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد مگسی نے کہا کہ تمام فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت خوراک مہیا کرنے پر سیل اور جرمانے کیے گئے ملاوٹ فری پنجاب ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ ٹیموں کی طرف سے مزید کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر