شرم آنی چاہئے ،ہسپتال اور لیبارٹری ایسی ہوتی ہے،چیف جسٹس پاکستان کا صبح سویرے چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال کا دورہ، ایم ایس کی سرزنش

شرم آنی چاہئے ،ہسپتال اور لیبارٹری ایسی ہوتی ہے،چیف جسٹس پاکستان کا صبح ...
شرم آنی چاہئے ،ہسپتال اور لیبارٹری ایسی ہوتی ہے،چیف جسٹس پاکستان کا صبح سویرے چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال کا دورہ، ایم ایس کی سرزنش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صبح سویرے چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال پہنچ گئے، چیف جسٹس نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی،چیف جسٹس پاکستان نے ہسپتال کی لیبارٹری کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے کہ شرم آنی چاہئے ہسپتال اور لیبارٹری ایسی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کے ہمراہ صبح سویرے چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال کا دورہ کیا،چیف جسٹس نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ اور مریضوں کی عیادت کی ،انہوں نے چانڈکاہسپتال میں داخل مریضوں سے دواو¿ں سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی،اس موقع پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ان کا کہناتھا کہ ہسپتال میں ادویات نہیں دے رہے باہر سے منگواتے ہیں،چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس مریض ادویات نہ ملنے کی شکایات کر رہے ہیں ،مریضوں کو سہولیات فراہم کرکے شکایات دور کرو،مجھے پتہ ہے کتنا بجٹ ملتاہے اور وہ کہاں جاتا ہے ۔
ہسپتال کی لیبارٹری کی خراب صورت حال دیکھ کر چیف جسٹس برہم ہو گئے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میری آمدپرہسپتال کی یہ حالت ہے تواس سے پہلے کیاہوگی؟،شرم آنی چاہئے ہسپتال اور لیبارٹری ایسی ہوتی ہے،چیف جسٹس نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کابہترعلاج معالجہ یقینی بنایاجائے۔
چیف جسٹس آف پاکستان ہسپتال کے احاطے میں کچرا دیکھ کر حیران رہ گئے،انہوںنے ایم ایس اور میئر یر سخت ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اتنا کچرا ہسپتال میں ہے تو شہر میں کیا ہو گا؟۔