چیف جسٹس پاکستان کا چانڈکا ہسپتال کے بعد سیشن کورٹ کا دورہ، قیدیوں کا انصاف فراہمی کا مطالبہ

چیف جسٹس پاکستان کا چانڈکا ہسپتال کے بعد سیشن کورٹ کا دورہ، قیدیوں کا انصاف ...
چیف جسٹس پاکستان کا چانڈکا ہسپتال کے بعد سیشن کورٹ کا دورہ، قیدیوں کا انصاف فراہمی کا مطالبہ

  

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار چانڈکا ہسپتال کے دورہ کے بعد سیشن کورٹ پہنچ گئے ،جوڈیشل لاک اپ میں قیدیوں نے چیف جسٹس کے سامنے احتجاج کیا اور جھوٹے مقدمات ختم کروانے کیلئے نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے ہمراہ چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال کے دورہ کے بعد سیشن کورٹ کا دورہ کیا،اس موقع پر جوڈیشل لاک اپ میں قیدیوں نے چیف جسٹس کے سامنے احتجاج کیا اور جھوٹے مقدمات ختم کروانے کیلئے نعرے بازی کی،چیف جسٹس پاکستان نے قیدیوں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /لاڑکانہ