چیف جسٹس کا بیٹے کی رہائی کیلئے دہائی دینے والی خاتون کو دھکے مارنے پر پولیس اہلکاروں پر اظہارِ برہمی

چیف جسٹس کا بیٹے کی رہائی کیلئے دہائی دینے والی خاتون کو دھکے مارنے پر پولیس ...
چیف جسٹس کا بیٹے کی رہائی کیلئے دہائی دینے والی خاتون کو دھکے مارنے پر پولیس اہلکاروں پر اظہارِ برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بیٹے کی رہائی کیلئے دہائی دینے والی خاتون کو دھکے مارنے پر پولیس اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس کے چانڈکا میڈیکل کالج کے دورے کے دوران ایک خاتون بھی بیٹے کی رہائی کی دہائی دینے پہنچ گئی۔ بیٹے کے جیل میں ہونے پر خاتون نے چیف جسٹس کے سامنے احتجاج کیا ، خاتون نے دہائی دی کہ اس کا بیٹا بےگناہ ہے۔ خاتون جب اپنی بات سنانا چاہ رہی تھی تو پولیس اہلکاروں نے اسے دھکے دینے شروع کردیے ۔ خاتون کو دھکے دینے پر چیف جسٹس نے پولیس اہلکاروں کی سرزنش کردی۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرکے کہا ’کیوں دھکے دیتے ہو، اب دھکے دے کر دکھائیں‘۔ جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کومعاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔