چیف جسٹس پاکستان کا سیشن کورٹ لاڑکانہ کا دورہ، ایڈیشنل سیشن جج کے موبائل رکھنے پر برہم ،اٹھا کر پھینک دیا

چیف جسٹس پاکستان کا سیشن کورٹ لاڑکانہ کا دورہ، ایڈیشنل سیشن جج کے موبائل ...
چیف جسٹس پاکستان کا سیشن کورٹ لاڑکانہ کا دورہ، ایڈیشنل سیشن جج کے موبائل رکھنے پر برہم ،اٹھا کر پھینک دیا

  

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار چانڈکا ہسپتال کے دورہ کے بعد سیشن کورٹ پہنچ گئے اور انہوں نے مختلف کیسز کی سماعت بھی دیکھی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایڈیشنل سیشن جج کی سماعت کے دوران رکھا موبائل فون پھینک دیا ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیاکورٹ ایسے ہوتے ہیں اس طرح کیسز چلائے جاتے ہیں ؟۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے ہمراہ سیشن کورٹ کا دورہ کیااور مختلف کیسز کی کارروائی بھی دیکھی،چیف جسٹس پاکستان نے 6 ایڈیشنل ججز کی کاردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی اطمینان بخش نہیں انہیں فوری طورتبادلہ کیا جائے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سیشن جج کے دوران سماعت موبائل فون رکھنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اٹھا کر پھینک دیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ موبائل فون عدالت میں رکھنے کی کس نے اجازت دی،چیف جسٹس نے کارورائی کے دوران سرکاری وکیل کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا،انہوں نے کہا کہ ہسپتال اور دوسرے اداروں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، عدالتیں دیکھ کر مجھے بہت مایوسی ہوئی،کارروائی اس طرح ہو گی تو لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /لاڑکانہ