لاڑکانہ : چیف جسٹس ثاقب نثار کا پولیس لائنز کا بھی دورہ

لاڑکانہ : چیف جسٹس ثاقب نثار کا پولیس لائنز کا بھی دورہ
لاڑکانہ : چیف جسٹس ثاقب نثار کا پولیس لائنز کا بھی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار کے پولیس لائنز کے دورے کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ محکمے کو ہر 3 ماہ بعد مرمت کی مد میں صرف 2 لاکھ روپے کا بجٹ جاری کیا جاتا ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے پولیس لائنز کا بھی دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے پولیس کوارٹرز اور دفاترکامعائنہ کیا ۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا پرانے کوارٹرز دیکھ کر حیرت ہوئی، پولیس والے بھی انسان ہیں۔ چیف جسٹس نے ایس پی سے سوال کیا کہ پولیس لائنز کی مرمت کیلئے سالانہ کتنا بجٹ ملتا ہے؟ جس پر ایس پی نے بتایا کہ مرمت کیلئے ہر 3 ماہ بعد 2 لاکھ روپے ملتے ہیں۔ ایس پی کے جواب پر چیف جسٹس نے کہا ٹھیک ہے اس معاملے کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔