این اے 243 کراچی ،عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد

این اے 243 کراچی ،عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد
این اے 243 کراچی ،عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 243 کراچی میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کردی ۔

اپیل جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے وہاب بلوچ نے دائرکی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ کاغذات نامزدگی پر عمران خان کے بجائے کسی اور کے دستخط ہیں جبکہ جانچ پڑتال کے موقع پر بھی تجویز کنندہ اور تائیدکنندہ موجودنہیں تھے۔ وہاب بلوچ نے موقف اپنایا کہ ان کے کسی اعتراض کا ریٹرننگ افسر نے فیصلے میں ذکر نہیں کیا، عمران خان دھرنا کیس میں بھی مفرور ہیں لیکن انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اس کا ذکر نہیں کیا جبکہ عمران خان کی 5 سالہ قومی اسمبلی کی کارکردگی کاذکر بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے، ان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پارٹی جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی