این اے 95:عمران خان کے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل کی سماعت،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

این اے 95:عمران خان کے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل کی سماعت،الیکشن ...
این اے 95:عمران خان کے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل کی سماعت،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 95 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستردکئے جانے کیخلاف اپیل کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

این اے 95 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف سماعت ہوئی، عمران خان کی اپیل میں استدعا کی گئی کہ ریٹرنگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر ٹربیونل نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے، مزید سماعت 25 جون کو ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد