پی پی 173 ،مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

پی پی 173 ،مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد
پی پی 173 ،مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 173 سے مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کے پی پی 173 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ اپیل کنندہ کا کہنا تھا کہ ریٹرنگ آفیسر نے حقائق کے برعکس مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کیے، اپیلٹ ٹریبونل سے استدعا ہے کہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دیئے جائیں،اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور