دورہ زمبابوے کیلئے ٹی 20 اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ایک ایسے کھلاڑی کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا کہ پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتے تھے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ زمبابوے کیلئے ٹی 20 اور ایک روزہ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ کو بھی آل راﺅنڈر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔مصری شہری فٹ بال ورلڈکپ کا میچ دیکھ کر گھر آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ قیامت ٹوٹ پڑی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹی 20 ٹرائی اینگولر سیریز میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔حال ہی میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کو ٹی 20 سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، آصف علی، سرفراز احمد، محمد نواز، شاداب خان، جنید خان، فہیم اشرف، محمد عامر، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ ، حسن علی اور حارث سہیل شامل ہیں۔