”زعیم قادری کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ لاہور۔۔۔“ زعیم قادری کے اعلانات کے بعد جواب دینے کیلئے وحید عالم میدان میں کود پڑے

”زعیم قادری کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ لاہور۔۔۔“ زعیم قادری کے اعلانات کے بعد ...
”زعیم قادری کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ لاہور۔۔۔“ زعیم قادری کے اعلانات کے بعد جواب دینے کیلئے وحید عالم میدان میں کود پڑے

  

لاہور (ویب ڈیسک) این اے 133 سے ن لیگ کے امیدوار وحید عالم خان نے کہا کہ زعیم قادری 20 سال پارٹی میں رہے کیا وہ بوٹ پالش کرتے تھے۔ زعیم آزاد لڑکر شوق پورا کر لے، آٹے دال کے بھائو کا علم ہو جائے گا۔ ووٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو ملتا ہے، انفرادی حیثیت کچھ نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وحید عالم خان نے کہا کہ زعیم قادری نے گزشتہ روز ہماری قیادت کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے، ہم ان کے تمام الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔ زعیم قادری نے اپنے ظرف کے مطابق بات کی، وہ صرف ایک چیئرمین تھا کوئی زعیم کے ساتھ نہیں۔ یہاں پر اس علاقے کے تمام چیئرمین موجود ہیں۔

وحید عالم خان نے مزید کہا کہ آج زعیم قادری کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ لاہور حمزہ شہباز کی جاگیر ہے، لاہور نواز شریف، شہباز شریف، کلثوم نواز اور مریم نواز کی جاگیر ہے، پارٹی کا فیصلہ قبول، چاہے سردار ایاز صادق کو ٹکٹ دے دیں یا کسی اور کو مگر مجھے پارٹی نے اشارہ دیا ہے تو ورکنگ شروع کی ہے۔سابق ایم این اے نے کہا کہ قربانیاں زعیم قادری کی نہیں ہماری بھی ہیں، میرے والد 1942 میں مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری تھے اور پارٹی کے ساتھ 88 سے ہوں۔

زعیم قادری حلقے میں کتنی بار آئے یہ ان لوگوں سے پوچھ لیں، تعلیم کی بات کرتے ہیں تو میں سعودی عرب کی یونیورسٹی میں پڑھاتا رہا ہوں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور