نغمہ ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ گانے والے تاج ملتانی انتقال کرگئے

نغمہ ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ گانے والے تاج ملتانی انتقال کرگئے
نغمہ ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ گانے والے تاج ملتانی انتقال کرگئے

  

کراچی(ویب ڈیسک) 65ءکی جنگ میں لازوال ملی نغمے ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار تاج ملتانی کراچی میں انتقال کر گئے۔

معروف گلوکار بون کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 74 سال تھی۔تاج ملتانی نے کئی فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ 65 کی جنگ میں مشہور ملی نغمے ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ سے شہرت حاصل کی۔

حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات پرپرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔گلوکار تاج ملتانی کی نماز جنازہ گلشن بلاک سی صدیقی اکبر مسجد کراچی میں آج بعد نماز عصر اداکی جائے گی۔

مزید : تفریح /علاقائی /سندھ /کراچی