لاہور ہائیکورٹ،زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ،زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کیلئے درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ،زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کیلئے درخواست دائر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کوسرعام پھانسی کی سزادینے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ،درخواست مقتولہ کے والد امین انصاری کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مستردہوچکیں ہیں،استدعا ہے کہ عدالت مجرم کوسرعام پھانسی کی سزادینے کاحکم دے۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے زینب کے قاتل کو 4 بار سزائے موت ،عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور