این اے63: چودھری نثارکے کاغذات کی منظوری کےخلاف درخواست مسترد

این اے63: چودھری نثارکے کاغذات کی منظوری کےخلاف درخواست مسترد
این اے63: چودھری نثارکے کاغذات کی منظوری کےخلاف درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایپلٹ ٹریبونل نے عام انتخابات 2018 کےلئے قومی اسمبلی کے حلقے این 63 ٹیکسلا واہ سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹریبونل میں چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ چودھری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملزم ہیں لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔تاہم ایپلٹ ٹریبونل نے یہ کہہ کر اپیل مسترد کردی کہ درخواست گزار این اے 63 کے ووٹر نہیں ہیں۔