”ممبئی کی بارش، پریانکا چوپڑا اور نک جوناس۔۔۔۔“ بھارتیوں سے ابھی نک کی آمد ہضم نہ ہوئی تھی کہ دونوں کی نہاتے ہوئے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ بھونچال آ گیا، بھارتی بے چارے ہاتھ ملتے رہ گئے

”ممبئی کی بارش، پریانکا چوپڑا اور نک جوناس۔۔۔۔“ بھارتیوں سے ابھی نک کی آمد ...
”ممبئی کی بارش، پریانکا چوپڑا اور نک جوناس۔۔۔۔“ بھارتیوں سے ابھی نک کی آمد ہضم نہ ہوئی تھی کہ دونوں کی نہاتے ہوئے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ بھونچال آ گیا، بھارتی بے چارے ہاتھ ملتے رہ گئے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے امریکی ’بوائے فرینڈ‘ نک جوناس کیساتھ بھارت پہنچیں تو بھارتی حیران پریشان رہ گئے اور ہر طرف شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ نک جوناس پریانکا کے گھر والوں سے ملنے آئے ہیں تاکہ بات آگے بڑھائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مصری شہری فٹ بال ورلڈکپ کا میچ دیکھ کر گھر آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ قیامت ٹوٹ پڑی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا 

ابھی بھارتی اس بات کو ہی ہضم نہ کر پائے تھے کہ پریانکا چوپڑا کی بارش میں نہاتے ہوئے ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس نے دھوم مچا دی ہے۔ دونوں 21 جون کو ممبئی ائیرپورٹ پہنچے تو نک نے اپنا چہرہ بھی چھپائے رکھا لیکن اس کے باوجود ”پاپارازی“ فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لینے میں کامیاب ہو گئے۔

گزشتہ روز دونوں رات کے کھانے پر گئے اور دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے جاتے دیکھا گیا اور اس کے بعد رات گئے دونوں نے ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا بارش میں نہا رہی ہیں اور نک جوناس ان کی ویڈیو بنا رہے ہیں اور جب یہ ویڈیو شیئر کی تو آنکھوں میں پیار بھرے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

دونوں کی پہلی ملاقات 2017ءمیں ’میٹ گالا ریڈ کارپٹ‘ پر ہوئی تھی جہاں دونوں نے ایک ہی ڈیزائنر کے ڈیزائن کئے ہوئے کپڑے پہنے۔ دونوں کے تعلقات کی خبریں حال ہی میں منظرعام پر آئیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بھارت کیساتھ ساتھ امریکی میڈیا پر بھی چھا گئیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح