ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس بہاولنگر کے 12 افسر کرپشن کیس میں گرفتار

ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس بہاولنگر کے 12 افسر کرپشن کیس میں گرفتار
ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس بہاولنگر کے 12 افسر کرپشن کیس میں گرفتار

  

ملتان (ویب ڈیسک) نیب ملتان نے 19کروڑ کی خور د برد میں ملوث ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس بہاولنگر کے 12 افسران گرفتار کر لئے۔

نیب ملتان کی ٹیم نے گزشتہ روز بہاولنگر میں چھاپہ مار کر سینئر آڈیٹر جاوید اختر،مقصود احمد،محمد مختار،فیاض احمدساجد،اسسٹنٹ اکاﺅنٹس آفیسر ز حسین محمود ،غلام یٰسین بھٹی، اقبال انجم،کی پنچ آپریٹر ز نصر اللہ اور یٰسین کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان پر جعلی و بوگس ملازمین کی تنخواہ ، الاﺅنسز، بقایا جات اور ایڈجسٹمنٹس کے بلوں کی مد میں سرکاری خزانے کو 19 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا نے اور رقم ہڑ پ کر نے کے الزامات ہیں۔ملزمان کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان