حافظ سعید کے صاحبزادے ،داماد کے کاغذات نامزدگی منظور

حافظ سعید کے صاحبزادے ،داماد کے کاغذات نامزدگی منظور
حافظ سعید کے صاحبزادے ،داماد کے کاغذات نامزدگی منظور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک)جماعة الدعوة کے سربرا ہ حافظ محمد سعید کے صاحبزادے حافظ طلحہ سعید این اے 91سے الیکشن لڑیں گے ،وہ اللہ اکبر تحریک کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، انہیں ملی مسلم لیگ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

تفصیل کے مطابق این اے 91سرگودھا چک نمبر 126جنوبی حافظ محمد سعید کا آبائی علاقہ ہے۔اس حلقے سے حافظ محمد سعید کے صاحبزادے کے الیکشن لڑنے کی وجہ سے مقامی لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے اور گجر برادری سمیت مختلف برادریاں ان کی حمایت کا اعلان کر رہی ہیں۔

این اے 91سے 16امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔حافظ طلحہ سعید کے مقابلے میں مسلم لیگ(ن) کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی،تحریک انصاف کے عامر سلطا ن چیمہ و دیگر امیدوار ہیں۔حافظ طلحہ سعید لاہور یونیورسٹی میں پڑھا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور