مخصوص نشستیں، پی ٹی آئی خواتین نے فہرست بنانے والی رہنما عالیہ حمزہ کو گھیر لیا

مخصوص نشستیں، پی ٹی آئی خواتین نے فہرست بنانے والی رہنما عالیہ حمزہ کو گھیر ...

لاہور (ویب ڈیسک)  پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ناموں کی فہرست تیار کرنے والی پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کو  چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں احتجاج کرنے والی خواتین نے گھیر لیا اور شدید نعرے بازی کی تاہم پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ کے عملہ اور مرد رہنماﺅں نے اپنی حفاظت میں عالیہ حمزہ کو چیئرمین سیکرٹریٹ سے نکلنے میں مدد دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علیہ حمزہ چیئرمین سیکرٹریٹ پہنچیں تو احتجاج کرنے والی خواتین بھی وہاں پہنچ گئیں جس پر عالیہ حمزہ کو ایک کمرے میں پہنچا کر دروازہ بند کرنے کی کوشش کی گئی تو احتجاجی خواتین زبردستی دروازہ کھول کر کمرہ میں پہنچ گئیں اور انہوں نے عالیہ حمزہ سے دریافت کیا کہ اس نے کس میرٹ پر لسٹ تیار کی۔

احتجاج کرنے والی خواتین نے عالیہ حمزہ کو سخت الفاظ میں پکارتے ہوئے کہا کہ ہماری کئی کئی برسوں کی محنت ہے اور تم نے اپنی من پسند خواتین کے نام لسٹ میں شامل کئے, ایک جہانگیر ترین کا الیکشن جتوانے پر اس کو ہماری ماں بنا دیا ہے، ہم سڑکوں پر رلے ہیں، اپنی گاڑیاں تڑوائیں۔

احتجاجی کارکنان کا کہناتھا کہ اس عورت کو جہانگیر ترین نے نواز دیا ہے ، گھر گھر جا کر ووٹ مانگے ہیں، ابھی یاسمین یارشد کی مہم چلائی۔سیکیورٹی گارڈ کی مداخلت پر احتجاجی خاتون نے چلاتے ہوئے کہا کہ میڈم میڈم کیا، ہم بھی اسی آفس میں آتے تھے ، آفس ہے تو ہم کیا کریں، ہمارا کتے والا حال کیاگیا۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور