تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کامعاملے پر ولید اقبال بھی میدان میں کود پڑے،آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کامعاملے پر ولید اقبال بھی میدان میں کود ...
تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کامعاملے پر ولید اقبال بھی میدان میں کود پڑے،آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کامعاملے پرولید اقبال بھی میدان میں کود پڑے،پی ٹی آئی رہنماٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔الیکشن لڑنا ہے یاکپتان کےساتھ جانا ہے اس پر فیصلہ آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ولیداقبال پرکارکنوں کاآزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کیلئے شدید دباﺅہے ،پی ٹی آئی رہنماٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ الیکشن لڑنا ہے یاکپتان کےساتھ جانا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں جبکہ تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں حمزہ شہباز کے مقابلے میں قومی اسمبلی کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر رکھا ہے جس پر ولید اقبال کے تحفظات ہیں اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور