’لوگ میری آواز پر توجہ نہیں دیتے بلکہ میری ۔ ۔۔ ‘مومنہ مستحسن نے انتہائی سخت بات کہہ دی

’لوگ میری آواز پر توجہ نہیں دیتے بلکہ میری ۔ ۔۔ ‘مومنہ مستحسن نے انتہائی سخت ...
’لوگ میری آواز پر توجہ نہیں دیتے بلکہ میری ۔ ۔۔ ‘مومنہ مستحسن نے انتہائی سخت بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوک سٹوڈیو سے شہرت پانیوالی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ میری آواز پر توجہ نہیں دیتے بلکہ ان کی توجہ اس بات پر ہوتی ہے کہ میں کتنی خوبصورت ہوں۔
مومنہ مستحسن نے حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجن کیساتھ مل کر ’آیا نہ تو‘ گانا ریلیزکیااور ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی خواہش تھی کہ تب تک کوئی میوزک ریلیز نہ کروں جب تک چہرہ مزید خوبصورت نہ ہوجائے ۔ ’مجھے احساس ہوا کہ ہرکوئی صرف یہ تبصرہ کررہاتھا کہ میں کیسی دکھ رہی تھی ، میری آواز سے زیادہ لوگ اس چیز پر توجہ دیتے ہیں کہ میں کتنی خوبصورت ہوں‘۔


گلوکارہ کاکہناتھاکہ میں جہاں بھی گئی تو لوگ کچھ یوں کہتے ہیں کہ ’ارے ، دیکھو اتنی پیاری لڑکی ہے ‘ لیکن میں اپنی شکل سے بڑھ کر کچھ اپنی شناخت بناناچاہتی ہوں ، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں تب تک کوئی میوزک ریلیز نہیں کروں گی جب تک کہ اپنا چہرہ نہیں بدل لیتی، چہرے سے بڑھ کر کسی وجہ سے پہچانی جانا چاہتی ہوں۔
25سالہ گلوکارہ کاکہناتھاکہ میں نے تعلیم اور دماغی صحت کیلئے کام کرنا شروع کیا تھا اور پاکستان میں خواتین کے کردار سے متعلق بھی کھل کر بات کی ۔ فوربزمیگزین کی فہرست میں نام آنے کے بعد انہیں مزید حوصلہ ملا کہ دوبارہ میوزک پر کام شروع کرنا چاہیے ۔ مجھے اسی دن ’آیا نہ تو‘ کے لیے کال آئی جس دن فوربز نے مجھے اپنی فہرست میں جگہ دی اور شاید اسی وجہ سے میں نے گانا گانے کی حامی بھر لی کہ اب مجھے اس سے بڑھ کر کچھ کرنا چاہیے ۔


گلوکارہ کاکہناتھاکہ وہ اس سال مزید میوزک بھی ریلیز کرنے جارہی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ بطور ایک گلوکار ان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ سماجی مسائل پر بھی گفتگو کرتی رہیں اور آپ انہیں میرے میوزک میں بھی سنیں گے ۔

مزید :

تفریح -