”کون مجھے اس لڑکے سے ملانے میں مدد کرے گا۔۔۔؟“ جرمن سفیر تاریخ رقم کرنے والے کس پاکستانی نوجوان سے ملاقات کے خواہاں ہیں اور اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

”کون مجھے اس لڑکے سے ملانے میں مدد کرے گا۔۔۔؟“ جرمن سفیر تاریخ رقم کرنے والے ...
”کون مجھے اس لڑکے سے ملانے میں مدد کرے گا۔۔۔؟“ جرمن سفیر تاریخ رقم کرنے والے کس پاکستانی نوجوان سے ملاقات کے خواہاں ہیں اور اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈکپ پوری رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے مگر اس میں پاکستانی ٹیم کی موجودگی نہیں لیکن اس کے باوجود میگا ایونٹ میں اس وقت پاکستان کی بھی نمائندگی ہو گئی جب احمد رضا نے برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ میں ٹاس کروایا اور تاریخ رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مصری شہری فٹ بال ورلڈکپ کا میچ دیکھ کر گھر آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ قیامت ٹوٹ پڑی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر بھی یہ تاریخ رقم ہونے پر انتہائی خوش دکھائی دئیے جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹر پر کرتے ہوئے لڑکے سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی اور یہ بھی پوچھ لیا کہ جب احمد روس سے واپس آئے گا تو کون ان کی ملاقات کروانے میں مدد کرے گا۔

مارٹن کوبلر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”واﺅ۔۔۔ مقامی اخبار میں یہ خبر پڑھی کہ پاکستانی نوجوان احمد رضا نے فیفا ورلڈکپ میں برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ میں ٹاس کروایا۔ احمد مجھے یقین ہے کہ تمہارا مستقبل روشن ہے! جب یہ روس سے واپس آئے گا تو کون اس سے ملاقات کروانے میں میری مدد کرے گا؟“

مارٹن کوبلر کا یہ پیغام سامنے آنے کے بعد حسب روایت پاکستانیوں کی جانب سے پیار نچھاور کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملاقات کروانے کیلئے مددگاروں کی بھی ’لائن‘ لگ گئی ہے۔

مزید : کھیل