پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام دھاندلی زدہ اور ظلم زدہ ہے اور کرپٹ کو تحفظ دیتا ہے جبکہ پی اے ٹی والے کچلنے والے نظام کا حصہ نہ تھے نہ ہیں اور نہ رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ ایسے انتخابات پر یقین رکھتے ہیں جس میں آئین بالادست ہو،موجودہ انتخابی عمل کو جمہوریت نہیں سمجھتا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہد کی موت ہے،ہماری جدوجہد جاری رہے گی ٹکٹ جاری نہیں کریں گے اورامیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات واپس لیں گے،انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام کوصاف کرنےکی ضرورت ہے،ہم نے جمہوریت کی شفافیت کیلئے جدوجہدکی،سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کاہمیں آج تک انصاف نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ اصولوں کی جنگ جاری رکھیں گے،آرٹیکل 62،63 کاقتل عام ہوااوراسی کے نام پرکاروبارچمکا،تمام جرائم پیشہ افراددوبارہ اسمبلیوں کی سیٹوں پربیٹھنے نظرآرہے ہیں،طاہر القادری نے کہا کہ کرپٹ انتخابی نظام کی اصلاح کیلئے 2013میں جدوجہدشروع کی،ہماری جنگ صرف نظام کی تبدیلی اوراصلاحات کی تھی،ملک میں فیصلوں میں تاخیرہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا 15روزمیں فیصلہ سنانے کاکہا،سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس کی آج تک تاریخ بھی نہیں لگی۔