عابد شیر علی کے بھائی عمران 55 لاکھ 79 ہزار 27 روپے کے نادہندہ

عابد شیر علی کے بھائی عمران 55 لاکھ 79 ہزار 27 روپے کے نادہندہ
عابد شیر علی کے بھائی عمران 55 لاکھ 79 ہزار 27 روپے کے نادہندہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی 55 لاکھ 79 ہزار 27 روپے کے نادہندہ ہیں۔

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران بڑے بڑے پردہ نشینوں کی بے ضابطگیاں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔ سابق وزیرمملکت برائے خزانہ راناافضل سمیت 9 امیدوارسوئی گیس کے5کروڑکے نادہندہ نکلے ، ایس این جی پی ایل کی رپورٹ پرایف آئی اے نے نادہندگان کیخلاف کیس رجسٹرڈکرلیے ہیں۔ رانا افضل کے ذمے سوئی گیس کے 2 کروڑ 66 لاکھ 85 ہزارروپے واجب الاداہیں جبکہ زاہدگورائیہ 2سی این جی اسٹیشنزکی مدمیں ایک کروڑ 25لاکھ 98ہزارکے ڈیفالٹر ہیں۔ سابق وزیر مملکت عابدشیرعلی کے بھائی عمران شیرعلی 55لاکھ 79ہزار 27روپے کے نادہندہ ہیں جبکہ این اے 104 سے سردار دلدار چیمہ کے ذمے 2 لاکھ 16ہزار 951روپے واجب الاداہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد