طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملہ،انکوائری رپورٹ میں پروفیسر سعادت بشیر قصور وار قرار

طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملہ،انکوائری رپورٹ میں پروفیسر سعادت بشیر قصور ...
طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملہ،انکوائری رپورٹ میں پروفیسر سعادت بشیر قصور وار قرار

  

اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پروفیسر سعادت بشیر کی جانب سے طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملے پر انکوائری پورٹ جاری کر دی جس میں پروفیسر سعادت بشیرکو قصوروار برقراردے دیا گیا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق پروفیسر سعادت بشیر طالبات سے تعلقات کیلئے نمبر لیتاتھا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پروفیسر امتحان میں نمبر کیلئے طالبات کو تعلقات کیلئے مجبور کرتا تھا،انکوائری میں پیش ہونے والی طالبات نے کئی ثبوت بھی فراہم کردیئے ۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کالجز نے انکوائری رپورٹ وزارت کیڈکو جمع کرادی جوتحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں پروفیسر کیخلاف چارج شیٹ جاری کرے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد