جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب6 دہشتگرد ہلاک،2 فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب6 دہشتگرد ہلاک،2 ...
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب6 دہشتگرد ہلاک،2 فوجی جوان شہید

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا گیا جس میں 6 انتہائی مطلوب دہشتگردمارے گئے،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ننکار بھی شامل ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ باردو،اسلحہ اور ہتھیار برآمدہوئے اس کے علاوہ دہشتگردوں کے قبضے سے مواصلاتی نظام بھی برآمد ہوا جس کے ذریعے وہ افغانستان میں دہشتگردوں سے رابطے میں رہتے تھے۔دہشتگردسرحد پار سے واپس آنے والے لوگوں میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان بھی شہیدہوئے،شہدا میں حوالدار رزاق خان اور حوالدار ممتاز حسین شامل ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی