”سنجے دت نے اس شخص کو برہنہ کیا اور۔۔۔“ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سے پہلی ان کی زندگی کا وہ قصہ سامنے آ گیا جو شائد ہی کسی کو معلوم ہو، ٹینا منیم کو فحش اشارہ کرنے والے شخص کیساتھ سنجے دت نے کیا کیا؟ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا

”سنجے دت نے اس شخص کو برہنہ کیا اور۔۔۔“ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سے پہلی ...
”سنجے دت نے اس شخص کو برہنہ کیا اور۔۔۔“ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سے پہلی ان کی زندگی کا وہ قصہ سامنے آ گیا جو شائد ہی کسی کو معلوم ہو، ٹینا منیم کو فحش اشارہ کرنے والے شخص کیساتھ سنجے دت نے کیا کیا؟ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے ”بیڈ بوائے“ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کا سب ہی انتظار کر رہے ہیں جس میں ان کی زندگی کے تقریباً تمام پہلوﺅں پر روشنی ڈالی گئی ہے لیکن اس فلم کی ریلیز سے پہلے ہی ان کی زندگی کا ایک ایسا قصہ سامنے آ گیا ہے جس کے بارے میں شائد ہی کسی کو معلوم ہو۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مصری شہری فٹ بال ورلڈکپ کا میچ دیکھ کر گھر آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ قیامت ٹوٹ پڑی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا 

یوں تو سنجے دت کی بے شمار گرل فرینڈز ہوا کرتی تھیں اور کہا جاتا ہے کہ ٹینا منیم ان کے کافی نزدیک تھیں جو ان کی پہلی فلم ”راکی“ کی ہیروئن تھیں۔سنجے پر لکھی گئی یاصر عثمان کی بائیو گرافی میں نوے کی دہائی کا ایک قصہ بتایا گیا ہے جس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران کسی تماشائی نے ٹینا منیم کو فحش اشارہ کیا جو سنجے نے دیکھ لیا پھر کیا تھا سنجے بے قابو ہو گئے اور انہوں نے اس شخص کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے چھوڑنے سے پہلے ایک گھنٹے تک اسے اپنی وینٹی وین میں برہنہ باندھ کر رکھا۔

یاصر عثمان نے لکھا تھا اس وقت سنجے بے قابو ہوا کرتے تھے لیکن زندگی کی تمام تلخیوں اور غلطیوں سے غالباً سنجے نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اسی لئے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کیلئے اپنے پاپا جیسے باپ بننا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے پاپا کو زندگی بھر بہت پریشان کیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح