لاہور میں جاپانی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زخمی،فرار کی کوشش پر لوگوں نے پکڑ لیا،پولیس طلب

لاہور میں جاپانی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زخمی،فرار کی کوشش پر ...
لاہور میں جاپانی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زخمی،فرار کی کوشش پر لوگوں نے پکڑ لیا،پولیس طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے جین مندر کے قریب جاپانی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا، جاپانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو لوگوں نے گھیرے میں لے لیا اور پولیس کو طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آﺅٹ فال کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل پر جین مندر کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ جاپانی سفارتخانے کی گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے نوجوان کی ٹانگوں اور ہاتھ میں چوٹیں آئیں۔

جاپانی سفارتخانے کے عملے نے گاڑی کی بھگانے کی کوشش کی تو لوگوں نے گاڑی روک لی اور پولیس کو بھی طلب کر لیا،نوجوان کو طبی امداد دینے کیلئے ریسکیو کے عملے کو بھی بلا لیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور