اس شخص نے اپنی ماں کو ٹریکٹر کے سامنے کیوں پھینک رکھا ہے؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ بھارتی بھی چیخنے پر مجبور ہو گئے، جان کر آپ خوف سے کانپ اٹھیں گے

اس شخص نے اپنی ماں کو ٹریکٹر کے سامنے کیوں پھینک رکھا ہے؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی ...
اس شخص نے اپنی ماں کو ٹریکٹر کے سامنے کیوں پھینک رکھا ہے؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ بھارتی بھی چیخنے پر مجبور ہو گئے، جان کر آپ خوف سے کانپ اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک بیٹے نے اپنی ماں کے ساتھ ایسے دردناک سلوک کا مظاہرہ کیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ واقعے کی تفصیلات سامنے آنے پر بھارتی بھی چیخنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور بدبخت بیٹے کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مصری شہری فٹ بال ورلڈکپ کا میچ دیکھ کر گھر آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ قیامت ٹوٹ پڑی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاراشٹرا میں ایک شخص نے اپنی ماں کو ٹریکٹر کے سامنے پھینک دیا جسے چلانے والے شخص کیساتھ اس کا زمین کا جھگڑا چل رہا تھا۔ متاثرہ شخص زمین کے جھگڑے کا مقدمہ ہار گیا تو جیتنے والا شخص ٹریکٹر لے کر کھیتوں میں ہل چلانے کیلئے پہنچ گیا۔
ٹریکٹر روکنے کیلئے مذکورہ شخص نے اپنی بوڑھی ماں کو ٹریکٹر کے سامنے پھینک دیا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاتون کو چوٹیں آئیں یا نہیں البتہ زمین کے جھگڑے پر اپنی والدہ کیساتھ بہیمانہ سلوک کرنے اور اس کی جان کو خطرے میں ڈالنے پر بھارت بھر میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مقامی پولیس حکام نے مذکورہ شخص کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -