”نواز شریف کیلئے میں نے اتنی نعرے بازی کی لیکن اس نے۔۔۔“ سپریم کورٹ کے باہر شریف خاندان کے حق میں نعرے بازی کرنے والا وکیل نے بھی ”شکوہ“ کر ڈالا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

”نواز شریف کیلئے میں نے اتنی نعرے بازی کی لیکن اس نے۔۔۔“ سپریم کورٹ کے باہر ...
”نواز شریف کیلئے میں نے اتنی نعرے بازی کی لیکن اس نے۔۔۔“ سپریم کورٹ کے باہر شریف خاندان کے حق میں نعرے بازی کرنے والا وکیل نے بھی ”شکوہ“ کر ڈالا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران ایک بزرگ وکیل کی جانب سے شریف خاندان کے حق میں نعرے لگانے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مصری شہری فٹ بال ورلڈکپ کا میچ دیکھ کر گھر آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ قیامت ٹوٹ پڑی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا 

اس ویڈیو کے بعد وہ بز رگ وکیل غائب ہو گئے تھے لیکن اب وہ ایک مرتبہ پھر سامنے آ گئے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت شریف خاندان کے حق میں نعرے لگانے والے یہ وکیل اب شریف خاندان سے ناراض ہیں لیکن کیوں؟ اس کی وجہ بھی ایسی بتا دی ہے کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی۔

بزرگ وکیل اس مرتبہ بھی میڈیا پرسنز کو دیکھ کر پرجوش ہو گئے اور ایک اچھا موقع گردانتے ہوئے اپنے دل کی بات کر ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف کیلئے اتنی نعرے بازی کی لیکن میرے لئے اس نے کیا کیا؟ میں کوئی پیسہ یا جائیداد نہیں چاہتا تھا بلکہ میں چاہتا تھا کہ وہ میرا شکریہ ادا کرے لیکن اس نے نہیں کیا۔

میری وجہ سے ان پر عذاب الٰہی مسلط ہو گیا ہے، میں سعودی عرب میں گیا تو وہاں بھی نواز شریف کیلئے دعا کی لیکن اب اللہ نے اسے پکڑ لیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ’بابے‘ کی وجہ سے پکڑا ہے۔ یہ بڈھا اتنا کچھ کرے اور تم شکریہ ادا بھی نہ کرو۔

میں کئی دفعہ پنجاب ہاﺅس گیا، مری گیا لیکن نواز شریف گھر میں نہیں ملے اور اب اللہ نے اس پورے خاندان کو پکڑا ہے، میرا اس کو پیغام ہے کہ مجھے تھوڑا سا سلام تو کرو، میں ٹوٹ گیا ہوں اور تم لوگوں میں کوئی اخلاق ہی نہیں ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور