سردار تنویر الیاس خان کو وزیرخوراک بنانے پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خراج تحسین

سردار تنویر الیاس خان کو وزیرخوراک بنانے پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ...
سردار تنویر الیاس خان کو وزیرخوراک بنانے پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خراج تحسین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سردار تنویر الیاس خان کو وزیر خوراک وزارت بنانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں 25 جولائی کو صاف و شفاف انتخابات کرانے کی جانب اہم قدم ہے۔ غیر جانبدار افراد کا چناﺅ آئندہ انتخابات میں آزادانہ انتخاب میں بہتر قیادت ملک کو نصیب ہوسکے گی جو ان غیر جانبدار نگران کابینہ کا بہت بڑا کارنامہ ہوگا۔ سعودی عرب کے طول و عرض سے جن میں صوبہ مشرقی ریجن جن میں دمام، جبیل، الحفوف، مرکزی صوبہ جن میں ریاض، مغربی صوبہ جن میں جدہ، مکہ مکرمہ، طائف، ایسا الخلیص اس کے علاوہ مدینہ منورہ، ابہا، الابہا، تبوک، جیزان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ سردار تنویر ایک پڑھے لکھے، کاروباری، دیانتدار اور شرافت کے پیکر انسان ہیں جن کی غیر جانبداری پر دورائے نہیں ہوسکتی جبکہ انہوں نے کافی عرصہ اوورسیز مشرقی ریجن میں بھی گزارا۔ اس لئے وہ ایک ہر دلعزیز شخصیت ہیں، ان کا نگران کابینہ کے لئے انتخاب ملک و قوم کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔ ان کا اپنا تعلق بھی ایک بزنس گروپ سے ہے اس لئے وہ بہتر نظم و نسق کے ساتھ اپنی وزارت کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے اور جو ان کو ٹارگٹ دیا گیا ہے خالصتاً ملک میں آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب کرانے میں الیکشن کمشن کی مددکرنا اس سے سرخرو ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی وزارت کو بھی بہتر ڈگر یعنی شفافیت کی طرف گامزن کرکے جائیں گے۔ کمیونٹی نے ان کی کامیابی کی دعائیں بھی کیں۔

مزید : عرب دنیا