ن لیگ کی ٹکٹوں کا اعلان کیسے ہوگا؟ ایسا طریقہ جو کسی پاکستانی جماعت نے نہ اپنایا

ن لیگ کی ٹکٹوں کا اعلان کیسے ہوگا؟ ایسا طریقہ جو کسی پاکستانی جماعت نے نہ ...
ن لیگ کی ٹکٹوں کا اعلان کیسے ہوگا؟ ایسا طریقہ جو کسی پاکستانی جماعت نے نہ اپنایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کا اعلان آج کیا جائے گا اور اس کیلئے ایسا طریقہ اختیار کیاگیا جو آج تک کسی پاکستانی جماعت نے نہ اپنایاتھا۔
دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کا اعلان شہبازشریف کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 حلقوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی، ایم این اے کی ایک نشست پر نیا نام شامل کیاگیا ہے جبکہ سابقہ ایم این ایز کے حلقوں میں کچھ تبدیلی کی گئی۔
جیونیوز کے ذرائع کے مطابق این اے 123 سے ملک ریاض، این اے 124 سے حمزہ شہباز، این اے 125 سے ملک پرویز، این اے 126 سے مہر اشتیاق اور این اے 127 سے مریم نواز امیدار ہوں گی، این اے 128 پر روحیل اصغر، این اے 129 پر سہیل شوکت بٹ، این اے 130 پر خواجہ احمد حسان اور این اے 131 پر خواجہ سعد رفیق الیکشن لڑیں گے۔اس کے علاوہ این اے 132 سے شہبازشریف اور این اے 133 سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میدان میں اتریں گے جب کہ این اے 134 سے رانا مبشر، این اے 135 سے سیف الملوک کھوکھر اور این اے 136 سے افضل کھوکھر الیکشن لڑیں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 133 میں زعیم قادری کی ناراضی کے بعد این اے 125 پر بھی تنازع سامنے آگیا ہے اور بلال یاسین نے اس نشست پر الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔بلال یاسین کا کہنا ہے کہ این اے 125 پر مریم نواز کے نہ آنے پر میرا حق ہے، مریم نواز این اے 125 میں ہوتیں تو پھر پی پی150 میں جاتا لیکن لندن جانے سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز سے میری بات طے ہوچکی تھی۔
جیونیوز کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت این اے 125 میں پرویز ملک کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے لیکن حلقہ این اے 125 سے پرویز ملک بھی امیدوار ہیں اور وہ صوبائی حلقے پی پی 150 پر بھی بلال یاسین کے ساتھ الیکشن کے لیے تیار نہیں۔