”بہت شکریہ سلمان خان کہ آپ نے۔۔۔“ سلمان خان نے مومنہ مستحسن کا نیا گانا ٹوئٹر پر شیئر کروایا تو ان کی خوشی کی انتہاءنہ رہی لیکن پھر پاکستانیوں کو ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ ہر کسی نے مومنہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

”بہت شکریہ سلمان خان کہ آپ نے۔۔۔“ سلمان خان نے مومنہ مستحسن کا نیا گانا ...
”بہت شکریہ سلمان خان کہ آپ نے۔۔۔“ سلمان خان نے مومنہ مستحسن کا نیا گانا ٹوئٹر پر شیئر کروایا تو ان کی خوشی کی انتہاءنہ رہی لیکن پھر پاکستانیوں کو ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ ہر کسی نے مومنہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوک سٹوڈیو میں ’آفریں آفریں‘ گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن نے بھارتی گلوکار ’ارجن کننگو‘ کیساتھ مل کر ایک گانا گایا ہے جسے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مصری شہری فٹ بال ورلڈکپ کا میچ دیکھ کر گھر آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ قیامت ٹوٹ پڑی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا 
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو بھی یہ گانا بہت پسند آیا جنہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کیا تو پاکستانیوں کیساتھ ساتھ مومنہ مستحسن کی خوشی کی بھی انتہاءنہ رہی لیکن پھر پاکستانیوں کو ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ سب ہی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور مومنہ مستحسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ہوا دراصل کچھ یوں کہ سلمان خان نے گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ارجن کننگو کا گانا ’آیا نہ تو‘ سنیں ۔۔۔ ارجن کیلئے نیک خواہشات۔۔۔“ سلمان خان نے مومنہ مستحسن کا نام لکھا اور نہ ہی ان کا ذکر کرنے کی کوشش کی مگر مومنہ مستحسن خوشی میں اس قدر ’ڈوب‘ گئیں کہ سلمان خان کی ٹویٹ کا جواب ہی دیدیا۔


مومنہ مستحسن نے سلمان خان کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ”گانا شیئر کرنے کیلئے بہت بہت شکریہ!!! آپ میری والدہ کے پسندیدہ ترین ادکار ہیں!!!“


پاکستانیوں نے جب یہ دیکھا کہ سلمان خان نے مومنہ کا نام تک نہیں لیا جبکہ مومنہ ناصرف شکریہ ادا کر رہی ہیں بلکہ یہ بھی بتانا شروع کر دیا ہے کہ وہ ان کی والدہ کے پسندیدہ ترین اداکار ہیں تو سب نے ہی ’ہتھیار‘ اٹھا لئے۔

حسنین نامی صارف نے لکھا ”اس نے تمہارا نام لکھنے کی زحمت بھی نہیں کی“

عدنان ہاشمی نے لکھا ”بالکل درست ہے۔ اور ذرا اس عورت کی طرف دیکھے کیسے اس کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے“

عدنان نے لکھا ”جب سلمان بھائی نے یہ پوسٹ کی تو میں نے اپنے کولیگ سے کہا کہ مومنہ کو ٹیگ نہیں کیا لیکن دیکھنا ابھی ٹویٹ کرے گی کہ شیئر کرنے کا شکریہ اور میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں۔ اور توجہ حاصل کرنے والی اس لڑکی نے بالکل وہی کیا ہے“


شیلڈن نامی صارف نے لکھا ”اس نے تو تمہارا ذکر بھی نہیں کیا۔ بھارتیوں کی اتنی خوش آمد نہ کیا کرو“