فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن کی شکست پر بھارتی شہری نے خودکشی کر لی، جاتے ہوئے کاغذ پر کیا لکھ گیا؟ جس کو پتہ چلا وہ حیران پریشان رہ گیا

فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن کی شکست پر بھارتی شہری نے خودکشی کر لی، جاتے ہوئے ...
فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن کی شکست پر بھارتی شہری نے خودکشی کر لی، جاتے ہوئے کاغذ پر کیا لکھ گیا؟ جس کو پتہ چلا وہ حیران پریشان رہ گیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈکپ میں کروشیا کے ہاتھوں ارجنٹائن کی شکست سے دلبرداشتہ بھارتی شہری نے دریا میں کود کر خودکشی کر لی۔ ارجنٹائن کو اپنے دوسرے گروپ میچ میں کروشیا کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں تین گولوں سے اپ سیٹ شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مصری شہری فٹ بال ورلڈکپ کا میچ دیکھ کر گھر آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ قیامت ٹوٹ پڑی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا 

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 30 سالہ دینو ایلکس کے نام سے ہوئی ہے جس نے خودکشی کرنے سے پہلے کاغذ پر ایک نوٹ چھوڑا جس پر لکھا تھا کہ وہ اپنی پسندیدہ ترین ٹیم کی شکست کا درد برداشت نہیں کر سکتا۔ دینو کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ایلکس میچ کے بعد خاصا مایوس تھا اور پھر چند گھنٹوں کیلئے غائب ہو گیا۔

پولیس نے مینچل دریا سے لاش کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم موسلادھار بارش کے باعث جلد ہی کارروائی روکنا پڑی۔ ایلکس کے دوست کے مطابق وہ پراعتماد تھا کہ ارجنٹائن کی ٹیم کم بیک کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں واپس آئے گی تاہم ارجنٹائن کی شکست کے بعد ایلکس پریشان تھا، رو رہا تھا اور اپنا فون بند کر دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل