امریکا کی یورپی کاروں پر20فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی 

امریکا کی یورپی کاروں پر20فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی 
امریکا کی یورپی کاروں پر20فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی 

  

واشنگٹن (اے این این)سٹیل اور المونیم مصنوعات کے بعد امریکی صدر نے یورپی کاروں پر 20 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی امریکا درآمد پر 20فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے سے خبردار کیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ کاریں امریکا میں بھی بنائی جاسکتی ہیں۔ امریکی اضافی ٹیرف کے جواب میں کینیڈا، یورپی یونین، ترکی اور میکسیکو امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کر چکی ہیں یا کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی